تاجکستان،3 جون (آئی این ایس انڈیا)تاجکستان نے ملک کی اعتدال پسند اسلامی اپوزیشن پارٹی کے تیرہ رہنماؤں کو قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ ماضی میں کالعدم قرار دی جانے والی اس جماعت کے دو رہنماؤں کو عمر قید جبکہ دیگر گیارہ کو اٹھائیس اٹھائیس برس قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ جن افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ان کی عمریں اکتالیس سے ستر برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ماضی میں یورپی یونین اور امریکا ایسی سزاؤں پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔